ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اننت کمار ہیگڈے نے قرضہ فراہمی کے تعلق سے بینک افسران کی رپورٹ کو بتایا جھوٹ

اننت کمار ہیگڈے نے قرضہ فراہمی کے تعلق سے بینک افسران کی رپورٹ کو بتایا جھوٹ

Thu, 28 Jun 2018 13:52:13    S.O. News Service

کاروار28؍جون (ایس او نیوز)بینک افسران کے ساتھ ضلع رنگ مندر میں منعقدہ جائزاتی میٹنگ میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے بینک افسران کی طرف سے پیش کی رپورٹ پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا۔

کیندر مُدرایوجنا کے تحت بینکوں کے ذریعے دئے قرضہ جات کے اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اس میٹنگ میں لیڈ بینک کے افسران نے بتایا کہ 30,323افرادنے درخواستیں دی تھیں ان میں سے 30217افراد کو قرضہ فراہم کیا گیا ہے۔مرکزی وزیر نے افسران پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوام کا کہنا ہے کہ مُدرا یوجنا کے تحت بینک والے قرضے نہیں دے رہے ہیں۔ عوام کبھی جھوٹ نہیں بولتے ۔اس لئے بینک افسران کا یہ کہنا جھوٹ ہے کہ درخواستیں دینے والے تمام افراد کو قرضہ دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر کو جھوٹی معلومات دینے کی کوشش نہ کریں۔راہ بھٹکانے کی کوشش کروگے تو پھر بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔اس موقع مداخلت کرتے ہوئے ارکان اسمبلی روپالی نائک، سنیل نائک او ردینکر شیٹی نے کہا کہ بینک افسران مُدرا یوجنا کے تحت قرضوں کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہے ہیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ 15اگست کے بعد ضلع میں بڑے پیمانے پر مُدرا عدالت اور مُدرا میلے کا اہتمام کیا جائے گا۔ بینک افسران کو چاہیے کہ اس میں ’مُدرا یوجنا‘ سے استفادہ کرنے والوں کی جانب ’کامیابی کی کہانی‘ عوام کے سامنے پیش کرنے کا انتظام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں بے روزگاری کے مسائل حل کرنے کے لئے جلد ہی ضلع میں 7مقامات پر ’ایمپلائمنٹ ایکسچینج ‘ کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔کاروار کے ’کونے نالہ‘ کو صاف جیسے اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے مرکزی سرکار کے تعاون سے کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھارے پانی کو میٹھے پانی میں بدلنے کے منصوبے پر کام کرنے کے لئے مرکزی سرکار تیار ہے اس کے لئے ریاستی سرکار کا اشتراک ضروری ہے۔


Share: